مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال، وزیر خزانہ کی سربراہی میں18رکنی اعلی سطحی کمیٹی قائم 


۰۲-مارچ-۲۰۲۶
Tensions in the Middle East: 18-member high-level committee formed under the chairmanship of the Finance Minister

ایک نیوز:مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

 وزیر خزانہ کی سربراہی میں 18 رکنی اعلی سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، سٹا ک پر خصوصی نظر رکھے گی۔

 خصوصی کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب رسد کا بھی روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لےگی ،کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اپنی پیٹرولیم مصنوعات کےسٹاک سپلائی پر رپورٹ مرتب کرے گی۔

 روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کے بعد وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی ،کمیٹی میں توانائی ،پیٹرولیم وزراء سمیت گورنر سٹیٹ بینک،چیئرمین ایف بی آربھی ممبران بھی شامل ہونگے۔