ایک نیوز:آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پرپی سی بی نے کھلاڑیوں کو 50،50لاکھ جرمانہ کر دیا۔
پی سی بی نےورلڈ کپ سے باہر ہونے پر کھلاڑیوں کی سرزنش کی،برُی پرفارمنس پر کھلاڑیوں پر جرمانے عائدکیے گئے ہیں،کھلاڑیوں پر واضح کردیا کہ اب پرفارمنس پر مالی مراعات ملیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پرفارم نہ کرنے پر قومی ٹیم کی ایک بار پھر سرجری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نہ کھیلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔