ایک نیوز:عالمی جنگی صورتحال کے پیش نظر گولڈ مارکیٹس میں سونے کی بلند پرواز دیکھی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرزایسوس ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 13300 روپےمہنگا ہوکر 563862 روپے کا ہوگیاجبکہ10گرام سونے کے بھائو 11402 روپے کے اضافے سے 483420 روپے ہو گئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 133 ڈالر مہنگا ہوکر 5411 ڈالر کا ہو گیا۔
آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 188 روپے بڑھ کر 10050 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر بھی شدید ترین مندی رہی،100 ا نڈ یکس نے تاریخ میں پہلی بار17نفسیاتی سطحیں کھو دیں۔
انڈیکس میں 16 ہزار 89 پوائنٹس کی کمی ہوئی،100انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،100انڈیکس میں 9.57 فیصد تنزلی ہوئی ،انڈیکس کی بلند ترین سطح 159328 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی ۔
کم ترین سطح 151747 پوائنٹس رہی ،گزشتہ ہفتے انڈیکس 168062 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔