ایک نیوز:سیکیورٹی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد پہلی میٹنگز کے بعد واپس روانہ ہو گیا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ورچوئلی ہوں گے۔
وفد کیساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کی آج سے تمام میٹنگز ورچوئل ہونگی، موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث وفد سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ ہواہے۔
آئی ایم ایف وفد کیساتھ آج سے اہم میٹنگز شیڈول تھی،وزارت خزانہ، ایف بی آر، توانائی سیکٹر سمیت اب ورچوئل میٹنگز ہوں گی ،ورچوئل مذاکرات میں شیڈول کے مطابق ہی میٹنگز ہوں گی۔