پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،ڈالر کی قیمت میں کمی


۰۳-مارچ-۲۰۲۶
Pakistan stock market sees huge rally, dollar falls

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 106 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 51 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر1 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 45 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔