ایک نیوز: اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیر غور آئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی وفد نے وزیراعظم کو حکومتی قانون سازی پر اپنے تحفظات سے متعلق آگاہ کیا، وزیرا عظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی کے عمل میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔
ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر نائب وزیراعظم، احسن اقبال، وزیر قانون اور دیگر شریک ہوئے۔