ایک نیوز:سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت 13900 روپے کی کمی ہوئی،فی تولہ سونا 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ،دس گرام سونے کی قیمت 10925 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 71 ہزار 503 ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے میں 139 ڈالر کی کمی ہوئی،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5272 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سب سے بڑی گراوٹ کے بعد زبردست ریکوری ہوئی، کا ر و بار کا اختتام 5159 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار 132 پوائنٹس پر بند ہوا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 6 ہزار پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 217 پوائنٹس کی بلند سطح تک بھی ٹریڈ ہوا،اب صورتحال تبدیل ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،مارکیٹ میں پورا دن 213 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 238 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 37 ارب روپے کے 42 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ۔