ایک نیوز:روس نے ایران جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہونے سے خبردار کر دیا، ماسکو نے عالمی برادری سے فوری سفارتی اقدامات کی اپیل کر دی۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ سے نہ صرف ایران بلکہ دیگر عرب ممالک جوہری ہتھیاروں کے حصول پر آمادہ ہوسکتے ہیں، مشرق وسطیٰ جنگ وسیع ہونے سے جوہری پھیلاؤ کے مسائل قابو سے باہر ہوسکتے ہیں، ایران جنگ سے مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہونے کا خدشہ ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی کارروائیاں خطرناک نتائج لا سکتی ہیں ،جنگ کے باعث عرب ممالک بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں ،مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے جوہری پھیلاؤ کے مسائل قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔