بانی پی ٹی آئی سے انکی اہلیہ بشری بی بی کی ملاقات کرادی گئی، جیل ذرائع

بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی 40 منٹ تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے

۰۳-مارچ-۲۰۲۶

ایک نیوز:جیل ذرائع  کے مطابق بشری بی بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرادی گئی ہے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی 40 منٹ تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے، بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے انکی متاثرہ آنکھ بارے دریافت کیا۔

جیل ذرائع کا کہناہےکہ بانی پی ٹی آئی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات جیل مینول کے تحت کرائی گئی ہے۔