بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری،پمز انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری

،موجودہ مرحلے پر بینائی تسلی بخش قرار ،مزید علاج اور دیکھ بھال کے لیے ہدایات جاری

۰۳-مارچ-۲۰۲۶

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ سے معائنہ ،پمز انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

اعلامیہ کے مطابق آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا ،بورڈ میں ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر محمد عارف عارف خان شامل تھے۔

بانی پی ٹی آئی کا انٹرا وٹریئل انجیکشن (Anti-VEGF) کی دوسری خوراک کے بعد فالو اپ چیک اپ  کیا گیا ، دونوں آنکھوں کا تفصیلی معائنہ، فنڈوسکوپی اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا گیا۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے ،موجودہ مرحلے پر بینائی تسلی بخش قرار ،مزید علاج اور دیکھ بھال کے لیے ہدایات جاری  کی گئیں ہیں۔