ایک نیوز:تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ،تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات ہونے تک حکومتی اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی، تحریک انصاف نے حکومتی اجلاس میں شرکت کو بانی تحریک انصاف سے ملاقات سے مشروط کر دیا۔
دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس کل کی بجائے اب 5 مارچ کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا ،اس سے قبل سینیٹ اجلاس کل سہہ پہر دو بجے بلایا گیا تھا۔
چیئرمین سینیٹ نے رول 23 کے تحت اجلاس کا وقت اور شیڈول تبدیل کیا ،سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کے نئے اوقات اور شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔