سونا مزید 10000 ہزار روپے سستا


۰۴-مارچ-۲۰۲۶
Gold becomes cheaper by another Rs 10,000

ایک نیوز:سونےکی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے،سونا 10ہزاروپے سستا ہوگیا ۔

فی تولہ سونا5 لاکھ39ہزار 962 روپےکی سطح پرآگیا ،دس گرام سونے کی قیمت 8,573 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 62ہزار930روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں100ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 5172ڈالر پرآگیا ۔

چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے،100روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت9004 روپے پرآگئی، 10گرام چاندی کی قیمت86 روپےکے اضافے سے 7,719 روپے ہوگئی۔

 عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت85.20ڈالر پر پہنچ گئی۔