ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کے لیے15رکنی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
تین میچوں کی سیریز11سے 15 مارچ تک ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
15-member squad announced for Bangladesh series
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) March 4, 2026
Details here ➡️ https://t.co/Ym1qcGoeHK#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen
شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے،15رکنی سکواڈ میںشاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین شامل ہیں۔