اوگرا کی عوام سے پیٹرول پمپس کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی اپیل

پیٹرول پمپ پر تیل کی قلت یا اضافی قیمت وصولی کی شکایت اوگرا کو کریں

۰۷-مارچ-۲۰۲۶

ایک نیوز:اوگرا نے عوام سے پیٹرول پمپس کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی اپیل کر دی۔

اوگرا نے شارٹ سیلنگ، ذخیرہ اندوزی اور اوور پرائسنگ کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہےکہ پیٹرول پمپ پر تیل کی قلت یا اضافی قیمت وصولی کی شکایت اوگرا کو کریں۔

اوگرا نے عوام سے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاہےکہ پیٹرول پمپس پر شارٹ سیلنگ اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔