محکمہ موسمیات کی ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی


۰۹-مارچ-۲۰۲۶
Meteorological Department predicts rain in the country during the next 24 hours

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود،رات کو چند مقامات پر بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کرم، خیبر، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، پنجاب میں موسم خشک، دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے، پنجاب میں موسم خشک، دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔

راولپنڈی، اٹک، مری، گلیات میں رات کو بارش ہوسکتی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، بلوچستان میں موسم خشک، شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ تین ماہ کا موسمی آؤٹ لک جاری کر دیا ہے، جسکے مطابق مارچ سے مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ سے مئی کے دوران ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔