صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی


۲۳-مارچ-۲۰۲۶

ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے ایرانی پاور پلانٹ کے خلاف حملے روکنے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے بعد بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے۔

امریکی کروڈ آئل کی قیمتوں میں 10فیصد کمی ہوئی ، امریکی خام تیل کی قیمت 88.34 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 10 فیصد کمی سامنے آئی ، برینٹ کروڈ آئل 101.49 ڈالرفی بیرل پر آگیا  ہے۔