ایک نیوز:مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث جاری کشیدہ صورتحال پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے ا مشرقِ وسطیٰ تنازع کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مالی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق تیل، خوراک اور ضروری اشیاء کی درآمد جاری رکھنے کیلئے خصوصی فنانسنگ کا فیصلہ کیا ہے، ترقی پذیر ممالک کو بجٹ سپورٹ اور سپلائی چین فنانس فراہم کیا جائے گا۔
اے ڈی بی کا محدود مدت کیلئے تیل کی درآمد کی فنانسنگ بحال کرنے کا بھی اعلان
اے ڈی بی کا کہناہےکہ مشرقِ وسطیٰ تنازع سے توانائی قیمتوں، مہنگائی اور کرنسیوں پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے ، شپنگ روٹس متاثر جبکہ ترسیل مہنگی اور تاخیر کا شکار ہو رہی ہے، کھاد اور پیٹروکیمیکل سپلائی خطرے میں، زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سیاحت اور ترسیلاتِ زر پر انحصار کرنے والی معیشتیں زیادہ خطرے میں ہیں۔
اے ڈی بی کے مطابق کاؤنٹر سائیکلیکل سپورٹ فیسلٹی کے تحت ہنگامی بجٹ سپورٹ دی جائے گی، رکن ممالک کی معیشتوں کے استحکام کیلئے فوری معاونت فراہم کی جائے گی۔