ایک نیوز:ذرائع کے مطابق پٹرول 55 روپے ہائی سپیڈ ڈیزل 75 روپے فی لٹرتک مہنگاہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ اوگرا 2روز بعد اپنی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا ،وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔
ذرائع کا کہناہےکہ حکومت ایک کی بجائے بجائے دوہفتوں میں مرحلہ وار اضافہ کرسکتی ہے ،حکومت سبسڈی دے کر قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار بھی رکھ سکتی ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی گئی تھی ،پٹرول ڈیزل برقرار اورمٹی کا تیل 70 روپے 73 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہناہےکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں کامیاب ہونے کے بعد سمری مکمل طور پر مسترد بھی ہوسکتی ہے۔