اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر923 روپے 71 پیسے مہنگا ہوگیا

۳۱-مارچ-۲۰۲۶

ایک نیوز:خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،اوگرا نے ماہ اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔

ماہ اپریل کیلئے ایل پی جی 78 روپے 28پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ،اوگرا نے اپریل کے لئے ایل پی جی کی نئ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 304روپے 12 پیسے مقرر  کردی گئی ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر923 روپے 71 پیسے مہنگا کردیا گیا ، گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت 3588روپے 59 پیسے  پر پہنچ گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ ماہ کیلئے ہوگا۔