سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے کی نئی قیمت 7100روپے کمی کے بعد 4لاکھ86ہزار 962روپےپرآگئی

۰۲-اپریل-۲۰۲۶

ایک نیوز:سونے کی قیمت میں 7ہزار 100روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے سونے کی نئی قیمت 7100روپے کمی کے بعد 4لاکھ86ہزار 962روپےپرآگئی ہے۔  

دس گرام سونےکی قیمت 6087 روپے کی کمی سے4 لاکھ17ہزار491روپے ہوگئی ،جبکہ  عالمی مارکیٹ میں71ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا 4642 ڈالر پرآگیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی350روپے کی کمی سے7،634روپےپرآگئی، 10گرام چاندی کی قیمت 300 روپے کم ہوکر6,544 روپے ہوگئی ،جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت71.50ڈالر ہوگئی۔