ایک نیوز: وزارت خارجہ کی پارلیمنٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 21 ہزار 480 پاکستانی دیار غیر کے جیلوں میں قیدہیں، جن میں سے 154 پاکستانی عائد جرمانہ ادا نہ کرنے کے باعث قید ہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیا کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر 16 ہزار 42 پاکستانی قید ہیں جبکہ ترکیہ میں 190،امریکا میں 131 اورقطر میں 601 پاکستانی اس وقت پابند سلاسل ہیں۔
عمان میں 578، ملائشیامیں 448، اٹلی میں 353 جبکہ ایران میں 169 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں، بھارت میں 738 پاکستانی، یونان میں 516، چین میں 452اور جرمنی میں 105 پاکستانی قید ہیں۔
بحرین میں 218، افغانستان میں 91، آذربائیجان میں 23اوربنگلہ دیش میں پانچ پاکستانی شہری پابند سلاسل ہیں۔
وزارت خارجہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دنیا بھرکےممالک سےگزشتہ برس12 ہزار 559 پاکستانیوں کو رہا کیا گیا۔
عراق سے گزشتہ ایک برس میں 4ہزار863 پاکستانیوں کو رہا کیا گیا ہے،جو کہ باقی ممالک کے مقابلے سب سے زیادہ تعداد تھی۔
روس کے شہر ماسکو سے 93، ترکیہ کے استنبول سے 30 جبکہ زمبابوے کے شہر ہرارے سے 67 پاکستانی رہا ہوئے،سعودی عرب کے شہر جدہ سے 1ہزار947اورملائشیا کے شہر کوالالمپور سے 1650 پاکستانی رہا ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق دوبئی سے 1899، اٹلی کے شہر ایتھنز سے 208 ، جبکہ سعودی عرب کے شہر ریاض سے 863، مسقط سے 371 اوردوحہ سے 103 پاکستانی رہا ہوئےہیں۔