سونےاور چاندی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ 


۱۴-اپریل-۲۰۲۶
Gold and silver prices rise again

ایک نیوز:سونےاور چاندی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ۔

سونا4 ہزار 600روپے مہنگا ہوگیا،فی تولہ سونا4لاکھ99ہزار 962 روپے پرپہنچ گیا ۔

دس گرام سونےکی قیمت 3943 روپے کےاضافے سے 4 لاکھ 28ہزار 636 روپےہوگئی ، عا لمی مارکیٹ میں46ڈالرکےاضافے سے فی اونس سونا 4776ڈالر پر پہنچ گیا ۔

جبکہ326روپے کے اضافےسےفی تولہ چاندی 8,260روپے پرپہنچ گئی ،10گرام چاندی کی قیمت 279 روپے کے اضافے سے 7,081 روپے ہوگئی ،عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 77.76ڈالر پرپہنچ گئی۔