سونےاور چاندی کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

فی تولہ سونا5لاکھ3ہزار 462روپےپرپہنچ گیا

۱۵-اپریل-۲۰۲۶

ایک نیوز:سونا3 ہزار500روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک بار پھر5لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق  سونے کی قیمت ساڑھے 3ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا5لاکھ3ہزار 462روپے پر پہنچ گئی ہے۔

10گرام سونےکی قیمت 3،001 روپے کےاضافے سے 4 لاکھ31ہزار 637روپےہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں35ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4،811 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب 144روپے کے اضافےسےفی تولہ چاندی 8،404روپے پر پہنچ گئی، 10گرام چاندی کی قیمت124 روپےکے اضافے سے 7،205روپے ہوگئی ،جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 79.20ڈالر پرپہنچ گئی ہے۔