ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ مریم نواز نے 10اضلاع میں الیکٹرک بسیں دینے اورسرکاری ملازمین کیلئے ای بائیک پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں 10اضلاع میں الیکٹرک بسیں دینے کی منظوری دی گئی،اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال ، لیہ، شیخوپورہ میں الیکٹرک بسیں چلیں گی،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاالدین اور اوکاڑہ میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،جبکہ ہر ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کیلئے خصوصی ڈپو قائم ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے تحصیل لیول پر 1500الیکٹرک بسیں چلانے کا پلان طلب کرلیا،اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا،مریم نواز نے میٹرو بس سٹیشن کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران صوبائی دارلحکومت میں جدید ترین بس سٹیشنز کی تنصیب کا بھی جائزہ لیاگیا،سرکاری ملازمین کیلئے ای بائیک پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔