ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چینی زبان کے دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہاہےکہ دنیا میں تقریباً سوا ارب افراد چینی زبان بولتے ہیں ،چین کی بے مثال ترقی دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہے، چین کے امن، استحکام اور عالمی ترقی میں اس کے کلیدی کردار کو سراہتے ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہاکہ چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی ہے، چینی زبان اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے ، عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں زبان اہم ہے ، چین کی سیاسی، سفارتی اور معاشی اہمیت مسلمہ ہے،چینی زبان سے آگاہی ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ چینی زبان پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط کرسکتی ہے ،چینی باشندوں کی سیکورٹی پر مامور پنجاب پولیس کو چینی زبان سکھائی جاتی ہے، چین کی مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے چینی زبان میں مہارت بہت ضروری ہے ،زبان سیکھنے سے چینی ثقافت کو سمجھنے کے ساتھ عوام سے بہتر تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔