لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہوں گے آج قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل  


۲۱-اپریل-۲۰۲۶

ایک نیوز:لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل  ہوں گے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق  ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے ٹریفک انتظامات مکمل  کرلیے گئے ، آج کے میچ کی ڈیوٹی پرتقریباً 600 ٹریفک اہلکار مامور ہوں گے، لاہور سٹیڈیم کے اطراف میں رانگ پارکنگ نہیں ہونے دی جائے گی، فورک لفٹرز اور بریک ڈاؤنز ڈیوٹی پر ہر وقت تیار ہوں گے۔

بلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہور کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا، لاہور تمام سڑکیں بشمول مال روڈ جیل روڈ کینال روڈ ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی، فیروز پور روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی، شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا  جائے گا۔