ایک نیوز:ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے پیغام میں کہاہےکہ امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے تحت مذاکرات قبول نہیں، بڑی تہذیب کا حامل ملک طاقت اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکاتا۔
انہوں نے کہاکہ دھمکی اور زور زبردستی کے سائے میں مذاکرات اسلامی و نظریاتی اصولوں کے خلاف ہیں، امریکہ کو حقیقت کا ادراک ہونا چاہئے تھا۔