ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے نیا بیان جاری کیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہاہےکہ ایران کےساتھ ہماری ڈیل اوباما معاہدے سے بہتر ہوگی، اوباما اور جوبائیڈن کا معاہدہ امریکی سلامتی کیلئے بدترین تھا، سابقہ دور میں ایران کو اربوں ڈالر نقد دیئے گئےجوکہ شرمناک عمل تھا، نیامعاہدہ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ اور امریکا کیلئے بھی امن لائےگا، ایران کے ساتھ معاہدے پر پوری دنیا فخر کرےگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران معاملے پر ڈیموکریٹس ہماری مضبوط پوزیشن کونقصان پہنچارہےہیں، ایران کے ساتھ نیا معاہدہ عالمی امن،سلامتی اور تحفظ کی ضمانت دےگا، ایران کے خلاف فوجی آپریشن توقع سے کہیں زیادہ تیز رہا، ایران آپریشن وینزویلا کی طرح مکمل طور پر کامیاب رہےگا۔
انہوں نے کہاکہ ڈیموکریٹس فوج کی کامیابیوں کو کم تردکھانے کی کوشش کررہےہیں،فوج کا دانشمندانہ استعمال کرکے پیچیدہ مسائل حل کررہاہوں،میں کسی دباؤ میں نہیں،ڈیل تب ہوگی جب بہترین شرائط حاصل ہوں گی۔