ایک نیوز:صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق پنجاب کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 22 مئی سے ہوگا، 23 اگست تک سکولز بند رہیں گے ، جبکہ 24اگست سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔
رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب کابینہ کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔