سونے کی قیمت میں 5300 روپے کمی 


۱۱-مئی-۲۰۲۶

ایک نیوز:سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی،فی تولہ سونا 5300 روپے کمی سے 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

 دس گرام سونے کی قیمت 4544 روپے کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے کا ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 53 ڈالرز کمی سے 4660 فی اونس ہوگیا چاندی کی فی تولہ قیمت 8513 رو پے پر مستحکم رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا،انڈیکس میں609پوائنٹس کی کمی ہوئی،مارکیٹ1لاکھ70ہزار506 پر بند ہوئی،مجموعی طورپر 562کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار 234کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 215کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے کمی سے 278روپے 67 پیسے کا ہوگیا۔