عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری سطح پر تعطیلات کا اعلان ہو گیا


۱۳-مئی-۲۰۲۶

عیدالاضحیٰ اور یومِ عرفہ کے موقع پر سرکاری سطح پر طویل تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت سرکاری ادارے، سکولز اور متعدد نجی تعلیمی ادارے کئی روز تک بند رہیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری شعبے کے ملازمین کیلئے تعطیلات کا آغاز پیر 25 مئی سے ہوگا جبکہ جمعہ 29 مئی تک تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

 سرکاری سرگرمیاں دوبارہ پیر یکم جون سے شروع ہوں گی،دوسری جانب دبئی میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے خصوصی عوامی تقریب منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ 

اسلامی امور و فلاحی سرگرمیوں کے محکمے کے مطابق یہ تقریب 17مئی بروز اتوار جبل نزویٰ ٹریل میں شام 5 بجے سے غروبِ آفتاب تک جاری رہے گی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔