چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مبینہ طور پر ہونے والی ایک غیر رسمی گفتگو کے حوالے سے دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان مکالمہ زیر بحث ہے۔
رپورٹس کے مطابق شی جن پنگ نے ٹرمپ کو ژونگ نان ہائی کے خفیہ باغات کا دورہ کرواتے ہوئے وہاں موجود 300 سال پرانے درختوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کا رخ اس وقت غیر متوقع طور پر بدل گیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے درختوں پر توجہ دینے کے بجائے سوال کیاکہ کیا آپ یہاں دوسرے صدور کو بھی لاتے ہیں؟جس پر شی جن پنگ نے مختصر جواب دیاہیں۔
اس جملے کے بعد یہ تاثر ابھرا کہ یہ دورہ غیر معمولی اہمیت رکھتا تھااور دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو کا انداز رسمی سے زیادہ ذاتی نوعیت کا تھا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے، جہاں صارفین اسے مزاحیہ اور دلچسپ سیاسی لمحہ قرار دے رہے ہیں۔