لاہور کی مارکیٹوں میں یکم جون تک اوقات کار میں نرمی


۱۵-مئی-۲۰۲۶

لاہور کی مارکیٹوں کے کاروباری اوقات میں یکم جون تک نرمی کردی گئی،لاہور کی مارکیٹوں کی8بجے بندش کی پابندی ختم کر دی گئی۔

اس حوالے سے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پیغام میں کہا کہ لاہور کی مارکیٹوں کے کاروباری اوقات میں یکم جون تک نرمی کردی گئی ہے۔

تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا، تاجر برادری اور شہریوں کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔

معاشی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ،مارکیٹوں کے اوقات میں توسیع کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو یکم جون 2026 تک مقررہ اوقاتِ بندش سے استثنیٰ دے دیا۔