انمول عرف پنکی کے بارے لاہور پولیس کے مزید انکشافات


۱۵-مئی-۲۰۲۶

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کی شادی ناصر علی سے ہوئی ، ناصر علی گوجرانوالہ کا رہا ئشی تھا، ناصر علی اپنی بیوی انمول عرف پنکی کے ساتھ ملکر آن لائن منشیات فروشی کا مکروہ دھندا کرتا تھا ۔

دونوں میاں بیوی رائیڈرز کے ذریعے پارسل بک کروا کرکے ڈیلوری دیتے تھے ، انمول عرف پنکی کی چار شادیاں ہوئیں ، جن میں دو رجسٹرڈ ہوئیں ، انمول عرف پنکی اور اس کا شوہر ناصر علی لاہور کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر رہے ۔

 منشیات سیل اور پولیس کی سختی کے بعد انمول عرف پنکی کا شوہر ناصر علی کچھ عرصہ قبل بیرون ملک عمان فرار ہو گیا ،انمول عرف پنکی اور اس کا شوہر ناصر علی لاہور کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا مکروہ دھندا کرتے تھے۔

ایک نیوز نے انمول عرف پنکی کے شوہر ناصر علی کے شناختی کارڈ کی کاپی حاصل کرلی۔