سٹیٹ بینک نےعیدالاضحیٰ کیلئے ملک گیر ’’گوکیش لیس‘‘ مہم شروع کردی 


۱۵-مئی-۲۰۲۶

سٹیٹ بینک کا عیدالاضحیٰ پر ’’گو کیش لیس‘‘مہم کا اعلان ،عیدالاضحیٰ 2026ء کیلئے ملک گیر ’’گوکیش لیس‘‘ مہم شروع کردی ۔

سٹیٹ بینک کا عیدالاضحیٰ پر ڈیجیٹل پاکستان وژن کو فروغ دینے کا عزم ہے،مہم کا مقصدمویشی منڈیوں میں محفوظ، آسان اور ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینا ہے ،’’گو کیش لیس‘‘مہم کا مقصد نقد رقم پر انحصار کم کرنا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے ادائیگی نظام کی ڈیجیٹائزیشن ترجیحات میں شامل ہے،عیدالاضحیٰ پرمویشی منڈیوں میں بڑے پیمانے پر لین دین کیلئے مہم شروع کی گئی گزشتہ برس54مویشی منڈیاں مہم میں شامل تھیں۔

اس سال تعداد بڑھ کر96 منڈیوں تک پہنچ گئی، 22بینک مویشی منڈیوں میں خصوصی کیمپ اور کیا سک قائم کریں گے تاکہ بیوپاریوں اورخریداروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جائے کیو آرکوڈکےذریعے ادائیگیوں کو فروغ دینےکیلئےخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

بیوپاریوں،ٹرانسپورٹرز اور سروس فراہم کرنےوالوں کیلئے اکاؤنٹس بھی کھولےجائیں گے،سٹیٹ بینک نےلین دین اوراکاؤنٹ بیلنس کی حدمیں بھی عبوری نرمی کردی ،نئی سہولت کااطلاق 14 مئی سے 5 جون2026ء تک ہوگا۔

مویشی منڈیوں کے اطراف موبائل بینکنگ وین اورATMبھی نصب کئے جائیں گے،عوام سے موبائل بینکنگ ایپس اور راست سہولیات استعمال کرنے کی اپیل کی گئی ہے، ڈیجیٹل ادائیگیاں سہولت، تحفظ اور شفافیت فراہم کرتی ہیں۔

نقدرقم ساتھ رکھنے سے وابستہ خطرات کم کرنے کیلئے ڈیجیٹل نظام استعمال کریں ’’گو کیش لیس‘‘ مہم مؤثر اور جامع مالی نظام کےقیام میں معاون ہے۔