ایک نیوز:ملک میں ہفتہ وارمہنگائی میں کمی کے باوجود 26 اشیائےضروریہ مہنگی ،ہفتہ وارمہنگائی میں0.33 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح14.47 فیصدپرآگئی ،وفاقی ادارہ شماریات نےمہنگائی سے متعلق ہفتہ واررپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 26 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے11اشیاء سستی اور14کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں ٹماٹر 7.17 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز6.08 اورآٹے کی قیمتوں میں 1.84 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آلوکی قیمتوں میں0.87 فیصد کااضافہ ہوا ، کوکنک آئل ،چائےاوردہی سمیت دیگرکئی اشیاء مہنگی ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں چکن 8.56 فیصد سستا ہوا،پہلی سہ ماہی کےبجلی چارجزمیں 6.08 فیصدکمی ہوئی،حالیہ ہفتےپیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل 1.21 فیصد سستا ہوا ، ایل پی جی کی قیمتوں میں0.87 فیصد کی کمی ہوئی، لہسن،دالیں،انڈے اورکیلے بھی سستے ہوئے۔