سونا فی تولہ 8600 روپے کم ہوگیا 


۰۳-جون-۲۰۲۶

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ،فی تولہ سونا 8600 روپے کم ہوگیا ۔

فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ،دس گرام سونے کی قیمت میں 7373 روپے کی کمی ہوئی۔

دس گرام سونا 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونے 86 ڈالر کم ہوگیا ،عالمی میں مارکیٹ میں فی اونس سونا 4454 ڈالر کا ہوگیا۔