سونے کی قیمت میں ایک بارپھر بڑی کمی


۰۸-جون-۲۰۲۶

ایک نیوز:فی تولہ سونا3ہزار 94روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3ہزار 94روپے  کمی کے بعد 4 لاکھ 52ہزار 233 روپے پر آگئی۔

دس گرام سونےکی قیمت 2ہزار 785 روپے کی کمی سے3 لاکھ86ہزار 987روپے ہوگئی ، جبکہ عالمی مارکیٹ میں30ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا 4297 ڈالر پرآگیا۔

دوسری جانب 94روپےکی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت7ہزار 173 روپے پر آگئی ، 10گرام چاندی کی قیمت86 روپےکی کمی سے6116 روپے ہوگئی ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 66.94ڈالرپرآگیا۔