ایران سے ڈیل کیلئےچند دنوں میں ایک آئیڈیا دے سکتا ہوں:ٹرمپ 


۰۹-جون-۲۰۲۶

امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ ایران سے ڈیل کے لیے چند دنوں میں ایک آئیڈیا دے سکتا ہوں۔

 ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی،آبنائے ہرمز میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹس ٹھیک ہیں،ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق آج مکمل رپورٹ جاری کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور ایران نے ایک ہفتے تک ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے پر اتفاق کر لیا،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے انتہائی مثبت گفتگو ہوئی، اسرائیل پر حملہ ہوا ، اس نے جواب دیا اور اب معاملہ ختم ہو گیا ہے۔

 امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ ایک معاہدے کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا، معا ہد ے کے تحت ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز فوری طور پر کھول دی جائے گی،معاہدہ آئندہ دو سے تین روز میں طے پا سکتا ہے۔

ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی حملوں میں کمی لانے میں کامیاب رہا، کشیدگی میں کمی کیلئے بعض علاقائی ممالک نے رابطہ کرکے اسرائیلی وزیر اعظم پر دباو ڈالنے کی درخواست کی تھی، اسرائیلی وزیر اعظم سے کہا نہ نئی جنگ چاہتا ہوں نہ ہی گرین سگنل دے سکتا ہوں۔

 ٹرمپ نے نیتن یاہو پر واضح کردیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کی صورت میں خود کو میدان میں اکیلا پائےگا۔