حکمران اپنی عیاشیاں ختم کرنے کو تیار نہیں ہیں :حافظ نعیم الرحمان 


۰۹-جون-۲۰۲۶

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنادیا جائے ،28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ سیاسی جماعتیں اپنے سارے کام کررہی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے فور ایس تھری ماس ٹرانزٹ کیلئے پیسے کراچی کو فوری ملنے چاہئیں ، 653سیٹیں خالی ہیں وہ اپلائی نہیں کرسکے ،اگر بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا اگلے روز ہڑتال کا اعلان کرسکتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم کرنے کو تیار نہیں ہیں ،ایف بی آر کا نااہل ادارہ جس میں اربوں روپے کی کرپشن ہے ،ایف بی آر کیلئے سینکڑوں بڑی بڑی گاڑیوں کا آرڈر کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں اس وقت 15 دن پانی نہیں آ رہا ہے ،کراچی سے پیٹ نہیں بھرا انہیں ایک اور جگہ دے دی گئی ،پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان بھی تحفے میں دے دیا ہے،کے فور 260 ملین گیلن پانی کا منصوبہ تاحال مکمل نہیں کیا گیا ۔

وفاق اور سندھ حکومت سب ملے ہوئے ہیں ، لہذا کراچی کا مسئلہ خود حل کرنا ہوگا ،بجٹ میں کراچی کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں،یہ لوگ کتنے پانی روزگار اور یونیورسٹی روڈ بناسکتے ہیں ،  فارم 47 کی بنیاد پر پی پی پی کو نوازا گیا ہے۔

یہ سارے ایک ہی تھالی کے چٹھے بٹھے ہیں ،یہ سارے ملکر طے کرتے ہیں انکل سے کتنا شیئر لے سکتے ہیں ،حکومت بجٹ میں کیا کرنا چاہتی ہے،لیوی جس کا ٹیکس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ہر چیز پر ٹیکس عائد کرکے مافیاز کو سپورٹ کی ہوئی ہے۔

چینی کی ایکسپورٹ کی بات کی جارہی ہے،اس میں شوگر مافیاز جو پی پی پی اور ن لیگ میں بھی ہیں ، پورا کنسورثیم ہے جو ہمیں لوٹ رہا ہے ،یہ دھندہ کچھ لوگوں کو نوازنےکا طریقہ کار ہے ، گیس کی قیمت کم نہیں ہوگی پاکستانی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی۔