کاروباری ہفتے کےپہلے سٹاک مارکیٹ میں روز زبردست تیزی


۱۵-جون-۲۰۲۶

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کےپہلے روز زبردست تیزی   دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ  ہوا، ہنڈرڈانڈیکس پانچ حدیں عبور کرگیا ، مارکیٹ1لاکھ77ہزار39پر بند ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر564کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار  ہوا، 349کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ119کے شیئرز میں کمی  ہوئی۔

تیزی کے باعث آج مارکیٹ میں 2اعشاریہ69فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

خیال رہے کہ جمعہ کومارکیٹ172،399پر بند ہوئی  تھی۔