ایک نیوز:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 12فیصد کمی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 3500 روپے سے 3080تک کر دیا گیاہے ،لاہور سے پشاور کا کرایہ 4200 روپے سے 3700تک اورلاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1670 سے کم کرکے 1470 روپےکر دیا گیاہے۔
لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1530 سے 1350 کر دیا گیاہے، لاہور سے ملتان کا کرایہ 2900 سے 2550 روپے کر دیا گیاہے ،لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 3500 روپے سے کم کرکے 3080 تک کر دیا گیاہے۔
لاہور سے سوات کا کرایہ 4330 سے کم کرکے 3810 روپے کر دیا گیا، لاہور سے مری کا کرایہ 4140 سے 3650 روپے کر دیا گیاہے، لاہور سے کراچی کا کرایہ 9720 سے8560تک کر دیا گیااور لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 9490 سے کم کرکے 8350 روپےکر دیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کے بعد کرایوں میں کمی کومسافروں نےخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کرائے ابھی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں اور حکومت کو غریب آدمی کو مد نظر رکھنا چاہیے۔