سونےاور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی


۲۹-جون-۲۰۲۶

ایک نیوز:سونے کی قیمت میں 2ہزار 300روپے جبکہ چاندی کی قیمت میں 69روپے کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سونے کی نئی قیمت 2300روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا4لاکھ28ہزار 936روپے پر آگئی،دس گرام سونےکی قیمت 1972 روپے کی کمی سے3 لاکھ67ہزار743روپے ہوگئی ،عالمی مارکیٹ میں23ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا 4065ڈالر پرآگیا۔

دوسری جانب  69روپےکی کمی سےفی تولہ چاندی کی قیمت6ہزار 324 روپے ہوگئی،  10گرام چاندی کی قیمت 59 روپےکی کمی سے5421روپے ہوگئی ، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی58.45ڈالرپرآگیا۔