ایک نیوز:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ،اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے روز مندی رہی۔
تفصیلا ت کے مطابق کاروبار کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار 156 پوائنٹس کی کمی ہوئی ،سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 78 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
دن بھر مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 320 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 151 کے شیئرزمیں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 3پیسے سستا ہوا، کاروبارکے اختتام پر ڈالر 278روپے 17پیسے پربند ہوا۔