ایک نیوز:حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کردی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت297 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔