پنجاب حکومت نے "اپنا گھر محفوظ گھر" پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا،5سے 10 لاکھ روپے سود فری دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اپنی چھت اپنا گھر اور اپنی زمین اپنا گھر کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، کاہنہ جیسے سانحات کی روک تھام کیلئے "اپنا گھر، محفوظ گھر" پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔
اپنا گھر، محفوظ گھر کے تحت 2 نئی کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں، کمزور چھتوں والے گھروں کو محفوظ بنانے کیلئے 5 لاکھ روپے جبکہ اضافی فلور کیلئے آسان اقساط پر 10 لاکھ روپے سود فری دیئے جائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ بحران میں بیانات نہیں، اقدامات نظر آنا ہی گڈ گورننس ہے، گھر بنانے کیلئے آسان قرض کو پہلے سے بھی آسان بنایا جائے، غریب پر کوئی بوجھ نہ ڈالا جائے۔