کاروباری ہفتےکےچوتھے روز مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاو رہا

انٹر بینک میں ڈالر1 پیسے سستا  ہوا

۰۹-جولائی-۲۰۲۶

ایک نیوز:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ،کاروباری ہفتےکےچوتھے روز زبردست اتار چڑھاؤرہا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے دوران انڈیکس میں369 پوائنٹس کی کمی ہوئی،مارکیٹ1لاکھ81ہزار259  پوائنٹس پر بند   ہوئی۔

مجموعی طورپر564کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،  263کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ203کے شیئرز میں کمی  ہوئی۔

خیال رہےکہ گذشتہ روزمارکیٹ181،629 پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر1 پیسے سستا  ہوا، کاروبارکے اختتام پر ڈالر 278روپے6پیسےپربند  ہوا۔