پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ


۱۰-جولائی-۲۰۲۶

ویب ڈیسک:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے جبکہ پٹرول  کی قیمت میں 13روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30پیسے  اور پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔