سونا 1100روپے مہنگا ہوگیا ،فی تولہ سونا4لاکھ33ہزار 536 روپے پرپہنچ گیا ،دس گرام سونےکی قیمت 943 روپے کے اضافے سے3 لاکھ71ہزار 687روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 11ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 111ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 100روپےکے اضافے سے نئی قیمت 4لاکھ 33ہز ا ر 536روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے بڑھ کر 3لاکھ 71ہزار 687رو پے کی سطح پر آگئی ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30روپے کے اضافے سے 6ہزار 462روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 26روپے کے اضافے سے 5ہزار 540رو پے کی سطح پر آگئی ہے۔