فیفا ورلڈکپ:کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ناروے کوشکست دیدی


۱۲-جولائی-۲۰۲۶

فیفا ورلڈکپ کے تیسرا کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ناروے کو 1-2 سے شکست دیدی۔

انگلینڈ نے ناروے کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا، فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچا، انگلینڈ نے ناروے کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کی۔

FIFA World Cup 2026 - Quarter Final - Norway v England

انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول بیلنگھم نے اسکور کئے، ناروے کی جانب سے پہلا گول 36 ویں منٹ میں شائلڈراپ نے اسکور کیا تھا۔

 ناروےکے ہیگم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرا گول 55 ویں منٹ میں اسکور کیا جسے ریفری نے وی اے آر کے ذریعے مسترد کردیا، ریفری کے مطابق کارنر کک پر ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ نے حریف کھلاڑی پر فاؤل کیا۔

FIFA World Cup 2026 - Quarter Final - Norway v England

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی بار1966 میں فٹبال ورلڈ کپ جیتا تھا، انگلش ٹیم دوسری بار 1990 کے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی جہاں ایونٹ میں اُس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

آخری بارانگلینڈ نے 8 برس قبل یعنی 2018 میں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا، یہاں بھی چوتھی پوزیشن رہی۔

FIFA World Cup 2026 - Quarter Final - Norway v England

ناروے کی ٹیم کا یہ میگا ایونٹ کی تاریخ کو پہلا کوارٹر فائنل تھا، ناروے کی ٹیم نے 28 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا جہاں وہ کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی مگر انگلینڈ نے اسکے بڑھتے پاؤں میامی میں روک دیے۔